اسلام آباد (این این آئی)حج 2018ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت 80 سے زائد عمر رسیدہ درخواست گزار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔وہ اپنے ساتھ ایک صحت مند مدد گار بھی لے جاسکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے تاہم سرکاری سکیم میں اس مرتبہ 80 سال سے زائد عمر رسیدہ درخواست گزاروں کے لئے
10ہزارکا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اگر یہ درخواستیں 10ہزار سے زائد موصول ہوئیں تو ان کا انتخاب عمر کے لحاظ سے سنیارٹی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ 80 سال سے زائد عمر رسیدہ درخواست گزار اپنے ساتھ ایک صحت مند مددگار بھی لے جاسکیں گے جس کے لئے ان کا خونی رشتہ دار ہونا لازم ہو گا۔