منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

عدالتوں کے چکر سے بچنے کیلئے ایپل کمپنی نے صارفین سے معذرت طلب کر لی

datetime 29  دسمبر‬‮  2017 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اپیل کمپنی کی سچائی منظر عا م پر آنے کے بعد کمپنی نے ہر جانے اور عدالتوں کے چکر سے بچنے کیلئے پرانے آئی فون جان بوجھ کر سست کرنے پر صارفین سے معذرت کرلی ۔ ایپل کمپنی نے یہ اقدام ناراض صارفین کی جانب سے 1000 ارب ڈالر ہرجانے کے مقدمے دائر ہونے کے بعد اٹھایا گیا۔ ایپل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پرانے آئی فونز کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں گے

اور ساتھ ہی ساتھ2018  میں سافٹ ویئر جاری کرے گا تاکہ صارفین اپنے فون کی بیٹری کی صحت کی نگرانی کرسکیں.یاد رہے کہ اپیل کمپنی پر دھوکے دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا کہ ایپل دھوکے سے پرانے آئی فون کی کارکردگی کو محدود کر کے صارفین کو نیا فون خریدنے پر مجبور کر رہا ہے۔ اور اس مقدمے کے تحت ایپل سے تقریباً 1 ٹریلین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایپل فون کی بیٹری لائف کم ہونے پر اس کے پراسیسر کو سست کر دیتا ہے، جس سے فون کم بیٹری پر بھی بند نہیں ہوتا لیکن اس کی کارکردگی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ اس بات کے پیش نظر اپیل کمپنی پر 9مقدمات درج کر کیے گئے تھے۔ لہذا اب اپیل کمپنی نے نہ صرف صارفین کی شکایات کے پیش نظر صارفین سے معافی مانگ لی ہے بلکہ پرانے آئی فونز میں آنے والے مسائل کو بھی حل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…