اسلام آباد(آن لائن )فیڈرل اردو یونیورسٹی میں کرپشن کے معاملے پر خیبر پختونخواہ حکومت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو مقدمے سے دو نام نکلوانے کی سفارش کر دی،تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ نمبر 7379 کاشف اقبال جیلانی اور سیکشن آفیسر ای کا نام مقدمے سے خارج کیا جائے اس حوالے سے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر کے نام لکھے گئے خط کے متن کے مطابق کاشف اقبال جیلانی اور سیکشن آفیسر کے پی کے حکومت کے ملازم ہیں یاسر عرفات
کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھاجبکہ تمام تر کرپشن میں یاسر عرفات ہی ملوث ہییاسر عرفات ٹی اے ڈی اے اور دیگر مراعات کی مد میں کرپشن کرتا رہا ہیاینٹی کرپشن کو کارروائی کے لئے کے پی کے اور وفاق میں اختیار ہے یاسر عرفات کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی مقدمہ درج ہے چیف کمشنر کو ایس پی اور ایس ایچ او کو ایف آئی آر سے نام خارج کرنے کی سفارش کی ہے دونوں افسران قانون کے مطابق اپنا کام کر رہے تھے لیٹر چیف کمشنر آفس اسلام آباد کو موصول ہو گیا ہے۔