ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئی ترمیم آئین کا حصہ بن گئی، صدر مملکت ممنون حسین نے 22 دسمبر کو نئی آئینی ترمیم پر دستخط کیے تھے،ایوان صدر کے ذرائع نے تصدیق کردی،تفصیلات جاری

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد 24 ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی۔ نجی ٹی وی نے صدارتی دفتر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر مملکت نے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر دستخط کردیئے، جس کے بعد 24 ویں آئینی ترمیم آئین کا حصہ بن گئی۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ صدر مملکت ممنون حسین نے 22 دسمبر کو 24 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کیے تھے۔یاد رہے کہ 24 ویں آئینی ترمیم کے تحت مردم شماری کے عبوری نتائج کے تحت حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 19 دسمبر کو سینیٹ نے کثرت رائے سے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2017 منظور کیا تھا۔سینیٹ سے منظور کیے گئے بل کے حق میں 84 سینیٹرز نے ووٹ دیا تھا جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ آیا تھا ٗاس سے قبل نئی حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیمی بل کو 16 نومبر کو قومی اسمبلی نے بھی بھاری اکثریت سے منظور کیا تھا۔واضح رہے کہ 24 ویں آئینی ترمیمی بل 2017 مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں نئی حلقہ بندیوں کی اجازت دیتا ہے۔ترمیمی بل کے تحت قومی اسمبلی کی نشستیں وہی رہیں گی تاہم صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی نشستیں آبادی کے تناسب سے بڑھ جائیں گی ٗپنجاب کی 9 نشستیں کم ہوں گی جبکہ سندھ کی نشستیں برقرار رہیں گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…