اسلام آباد(نیوزڈیسک)بڑی ہاؤسنگ کا این او سی منسوخ،علیم خان کے ساتھ ساتھ عوام کے بھی اربوں روپے ڈوب گئے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور معروف سرمایہ کار عبدالعلیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی ’’پارک ویو‘‘ کے خلاف عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا، سی ڈی اے (کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) نے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی کا این او سی منسوخ کیا تھا جس پر علیم خان نے اس منسوخی کو کالعدم قرار دینے
کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسٹس گل حسن اورنگزیب نے اس اہم ترین مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عبدالعلیم خان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے اور پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے احکامات صادرفرمائے ہیں، اس فیصلے کے بعد عبدالعلیم خا ن سمیت سینکڑوں افراد کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ، جن لوگوں نے اس ہاؤسنگ سکیم میں پیسہ لگایا ہواتھا وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں ،۔