ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،اے پی سی کے اصل مقاصد کچھ اور ہی ہیں،رانا ثناء اللہ دفاع میں سامنے آگئے،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے پی سی کے مقاصد پر کل (جمعہ )انکشاف کروں گا ، بوکھلاہٹ کی شکار

اپوزیشن کی چیخ وپکار کا علاج عوام ووٹ سے کریں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ اے پی سی پر اپنی حکمت عملی وضع کر چکے ہیں۔ اے پی سی کا مقصد لاشوں پر سیاست اور ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ مگر قانون پر آنچ آنے دیں گے نہ کسی کو قانون پر اثر انداز ہونے دیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوامی تحریک انسداد دہشتگردی کی عدالت میں انصاف کے عمل کا حصہ ہے لیکن انصاف کے لئے انتظار کی بجائے انتشار کے ایجنڈے پر کاربند کیوں ہیں؟ ایف آئی آر درج ہوئی ،چالان عدالت میں جمع ہوا اور انھوں نے بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائیں گے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ شیخ رشید کو الیکشن نہیں اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔ لگتا ہے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سے بھی انہیں مایوسی ہوئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے پی سی کے مقاصد پر جمعہ کے روز انکشاف کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعور سے پریشان کچھ لوگ ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں۔ بوکھلاہٹ کی شکار اپوزیشن کی چیخ وپکار کا علاج عوام ووٹ سے کریں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…