جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

گندے انڈوں سے بچے نکل رہے ہیں،کوئی کپتان تو کوئی لیڈر ۔۔۔! آصف زرداری کاجلسے سے خطاب،کھری کھری سناڈالیں

datetime 27  دسمبر‬‮  2017 |

گڑھی خدا بخش(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں اب دہرا انصاف نہیں چلے گا اگر اب کسی کو این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔بی بی اور پی پی کے خلاف سازش اب بھی جاری ہے ،اس کے گندے انڈوں سے بچے نکل رہے ہیں،کوئی کپتان تو کوئی لیڈر بن رہا ہے ۔اگرکسی نے آپ کواین آراودینے کی کوشش کی توہم مزاحمت کریں گے،اب میں ان کو جکڑ کر الیکشن لڑوں گا اور جیتوں گا۔ بے نظیر بھٹو ہر طرح سے بے نظیر تھیں۔

بے نظیر نے دنیا میں پاکستان کا اصل چہرہ دکھایا۔مجھ جیسے بہت سارے لیڈر آئیں اور جائیں گے لیکن نام صرف بھٹو کا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ بی بی کی شہادت کو آج 10 سال ہوئے ہیں لگتا ہے بے نظیر ہم سے کل رخصت ہوئی ہیں۔ بی بی کا نام بھٹو صاحب نے بے نظیر رکھا تھا، وہ ہر طرح سے بے نظیر تھیں۔میں نے اپنی پوری زندگی میں آج تک بینظیر بھٹو جیسا کوئی بہادر بھی نہیں دیکھا۔انہوں نے جیل کاٹی تو بے نظیر اور مقابلے کیے تو بے نظیر کیے۔ بینظر بھٹو نے اگر دنیا کو پاکستان کا چہرہ دکھایا تو وہ بے نظیر چہرہ تھا۔ جس طرح آپ لوگ بھٹو، اور بے نظیر کے بچے ہیں اسی طرح بلاول، آصفہ اور بختاور بھی بے نظیر کے بچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فلسفہ ہمیں صبرسکھاتا ہے مخالفین جان لیں ہم میں برداشت ہے مگرآپ میں برداشت کی ہمت نہیں، سارے آر اوکے بنائے ہوئے لیڈرزہیں،انڈوں سے گندے بچے نکل رہے ہیں جو آپ کے خلاف کام کرتے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ جس طرح آپ کوہم سے ایشوزہیں ہمیں بھی آپ سے ایشوزہیں آپ نے ہمیشہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے آج بھی آپ کوشش کررہے ہیں کہ کوئی این آر او مل جائے لیکن کسی نے این آر او دینے کی کوشش کی تو مزاحمت کریں گے۔اب میں ان کو جکڑ کر الیکشن لڑوں گا اور جیتوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے خلاف سازش ہوئی ہے اورسازش اب تک جاری ہے لیکن مجھے پارٹی کوسنبھال کرچلانا ہے، تاریخ میں مجھ جیسے بہت لیڈرآئیں گے اورجائیں گے مگرنام بھٹوکا رہے گا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ مخالفین جان لیں ہم میں برداشت ہے مگرآپ میں برداشت کی ہمت نہیں،ہمارا فلسفہ ہمیں صبرسکھاتا ہے،میر ایک ورکر اگر زخمی یا شہید ہوتا ہے تو میرا دل پھٹتا ہے خون کے آنسو روتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اب دوہرا معیار نہیں چلے گا۔میں نے ہمیشہ سیاست سے کام لیا ہے۔ ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بچا کر چلانا ہے، کسی جنگ میں نہیں ڈالنا۔میں اپنے مخالفین کو کہتا ہوں کہ اتنا کرو جتنا برداشت کر سکیں۔ آپ میں برداشت کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ میں جانتا ہوں جب آپ جیلوں میں جا کر روتے ہیں۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…