پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

شیروانیاں بنانے والوں کو 2018 میں شرمندگی ہوگی، وزیراعظم

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018 میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی حکومت بنائے گی جس سے ایک بار پر شیروانیاں بنانے والوں کو شرمندگی ہوگی۔ہزارہ موٹروے کا برہان تا شاہ مقصود انٹرچینج سیکشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہزارہ کے لیے انقلاب سے کم نہیں اور یہ منصوبہ علاقے میں ترقی اور خوشحالی لائے گا۔انہوں نے کہا کہ

کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور 2018 میں بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی جس سے ایک بار پر شیروانیاں بنانے والوں کو بھی شرمندگی ہوگی۔وزیراعظم نے سابق دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمران بتائیں وسائل کہاں خرچ کیے اور آصف زرداری کے دور حکومت کا کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں لیکن آج موجودہ حکومت کے دور میں خنجراب سے گوادر تک منصوبوں کا جال بچھا ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام جولائی میں پولنگ اسٹیشن جائیں تو فیصلہ کریں کام کرنے والے چاہیئیں یا گالیاں دینے والے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جو منصوبہ شروع کرتی ہے اسے مکمل بھی کرتی ہے اور اس منصوبے سے متعلق سنا بھی نہیں تھا لیکن نواز شریف نے کہا منصوبے کو مکمل کرنا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے خدمت کی سیاست کی ہے اور نواز شریف نے صرف باتیں اور وعدے نہیں کیے بلکہ کام کر کے دکھایا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے الزام تراشی کا جواب کام سے دیا اور دھرنے میں بہتان تراشی کا جواب ہم نے سچ سے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…