کراچی(آن لائن)عارف حبیب لمیٹڈ نے اپنی سالانہ انوسٹمنٹ سٹریٹجک آٹ لک میں سال 2018 میں سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں نمایاں تیزی کی پیش گوئی کی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ برس دسمبر تک سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 47200 پوائنٹس کی حد تک پہنچ سکتا ہے۔ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ سمیع للہ طارق کے مطابق مال سال 2018 تا 20 کے دوران قومی ترقی کی
شرح 6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ 5 برس میں یہ شرح اوسطا 4.4 فیصد رہی تھی، اس دوران شرح سود 6.75 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ 5 برس میں یہ شرح اوسطا 8.64 فیصد کی سطح پر تھی ،رپورٹ میں آئندہ برس ایسے شعبہ جات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس میں بھاری منافع دیکھا جاسکے گا، ان شعبوں میں بینکنگ، تیل و گیس، سیمنٹ اور سٹیل سیکٹر شامل ہیں۔