اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

آپ کے علاقے میں بجلی کب جائیگی،بل سے متعلقہ معلومات ،اب بس صرف ایک بٹن کی دوری پر ،جدید سہولت متعارف

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے روشن پاکستان کے نام سے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دیا جس میں صارفین واپڈا کی کارکردگی ‘ لوڈشیڈنگ ‘ بجلی چوری اور بل سمیت دیگر معلومات حاصل کر سکیں گے ۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بجلی سے متعلق روشن پاکستان کے نام سے موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا ۔ موبائل ایپلی کیشن لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن اب اس ایپلی کیشن کی وجہ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ سردار اویس لغاری نے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن کے اجراء کا وعدہ پورا کر دیا ہے جس سے ڈھائی کروڑ صارفین اپنے علاقے کے فیڈر کی معلومات دیکھ سکیں گے ۔ ایپلی کیشن سے واپڈا کی کارکردگی ‘ لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کے حوالے سے معلومات دیکھی جا سکیں گی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تمام موبائل کمپنیز کی مصدقہ معلومات کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں یہ موبائل ایپ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے مدد گار ثابت ہو گا اور فیڈر پر انرجی کامسٹیٹس بھی دیکھا جا سکے گا اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بعد لیسکو ‘ پیسکو اور دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا فیڈر شیشے کی طرح ظاہر ہو گا اور صارفین اپنے بجلی کے بل کے حوالے سے معلومات لے سکیں گے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…