ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کے بیٹے آج کل کیا کر رہے ہیں؟ حامد میر نے دونوں کی ایسی تصویر شیئر کردی کہ جس نے دیکھا حیران ہو گیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے بیٹوں کے بارے میں جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ وہ کیا پڑھتے ہیں، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر پر عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ جہاز میں بیٹھے ہیں اور ان کے پاس ایک کتاب رکھی ہے اور یہ کتاب تاریخی صلاح الدین ایوبی کی زندگی

پر لکھی گئی ہے اور اس کتاب کے مصنف جون مین ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دونوں بیٹے لندن میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں اور تعلیم بھی وہیں حاصل کر رہے ہیں، لندن میں رہنے کے باوجود وہ ایک اسلامی ہیرو صلاح الدین ایوبی کے متعلق کتاب پڑھ رہے ہیں، سلطان صلاح الدین ایوبی کا ذکر مشہور اسلامی فاتحین میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ صلاح الدین ایوبی نے 1187ء میں یورپ کی متحدہ افواج کو شکست دے کر بیت المقدس کو ان سے آزاد کروایا، اس وجہ سے انہیں فاتح بیت المقدس بھی کہا جاتا ہے۔ عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے ایک مسلمان ہیرو اور مجاہد کی زندگی پر مبنی کتاب کا مطالعے کرنے کے انکشاف نے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، یہی خوشگوار حیرت تھی کہ سینئر صحافی حامد میر بھی اس تصویر کو شیئر کیے بغیر نہ رہ سکے۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اپنی اکثر تقریروں میں سلطان صلاح الدین ایوبی کی مثالیں دیتے ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے بیٹوں کے بارے میں جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ وہ کیا پڑھتے ہیں، سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر پر عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ جہاز میں بیٹھے ہیں اور ان کے پاس ایک کتاب رکھی ہے اور یہ کتاب تاریخی صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر لکھی گئی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…