جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

رواں سال سندھ اسمبلی نے یو ٹرن کے ریکارڈ توڑ دیئے

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قانون سازی میں3 صوبائی اسمبلیوں پر برتری حاصل کرنے والی سندھ اسمبلی نے2017میں یوٹرن لینے کے ریکارڈ توڑے دیئے۔ رواں برس بھی اپوزیشن اراکین ڈپٹی اسپیکرپر خوب گرجے لیکن شہلارضا کو ہٹانے کی دھمکیاں بھی کام نہیں آئیں۔ رواں سال 16 سرکاری بل، 64 قراردادیں منظور کی گئیں۔سندھ اسمبلی گزشتہ 4سالوں کے دوران قانون سازی میں باقی تین صوبائی اسمبلیوں کی کارکردگی میں سب سے آگے رہی

لیکن اسی اسمبلی نے اپنے پانچویں پارلیمانی سال کے دوران یوٹرن لینے کا بھی ریکارڈ قائم کرڈالا۔سندھ میں نیب کی کاروائیوں کو روکنے کا قانون ہویا انسداد بدعنوانی کا سندھ احتساب بل2017 کی منظوری ،دونوں متنازع بلوں کی منظوری پر نہ صرف ایوان میں اپوزیشن نے ہنگامہ کیا بلکہ گورنر سندھ نے بھی سخت اعتراضات لگاکر بل واپس کردئیے تھے ۔نیب کا بل تو ایوان کے ذریعے واپس کر دیا گیالیکن سندھ احتساب بل پر صوبائی حکومت ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کرپائی ہے۔یہ سال حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان کھینچا تانی سے بھر پور رہا ،اپوزیشن کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو ہٹانے کی تمنا پوری نہیں ہوسکی ۔حسب روایت اس سال بھی سندھ اسمبلی اجلاسوں سے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم پاکستان کے اکثر ارکان غائب رہنے کے باوجودتنخواہوں سمیت تمام مراعات وصول کرتے رہے ۔ایوان نے اپنے رواں برس کے دوران صرف 46دن اجلاس کیا جس میں سولہ سرکاری بل،چونسٹھ قراردادیں منظو رکی گئیں،جبکہ چھ نجی بلز میں سے ایک قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، بیس میں سے پانچ تحاریک استحقاق کمیٹی کے حوالے کئی گئیں اور چونسٹھ تحاریک التوا کاروائی کا حصہ نہیں بن سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…