لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دونوں اطراف کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں ‘مکوں اور لاتوں کی بارش کردی ‘5سے زائد کارکنان زخمی ‘انتظامیہ نے لڑ نیوالے کارکنوں کو ہال سے باہر نکال دیا جبکہ پولیس لڑ نیوالے کارکنوں کو گر فتار کر کے تھانے لے گئی تحر یک انصاف کے سیمینار میں علیم خان کی تصویر نہ لگانے پر انکی حمایت میں کارکنوں نے ہلا بول دیا ‘‘شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے اپنی
تقریرمختصر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہورکے ایوان اقبال میں قائد اعظم کے حوالے سے تحر یک انصاف کے سمینار سے مر کزی وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی خطاب کر نے کیلئے اسٹیج پر آئے تو وہاں سنٹر ل پنجاب کے صدر علیم خان کے حمایتی کارکنوں نے ہال ہلڑ بازی شر وع کردی اور علیم خان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے وہاں موجود کارکنوں پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا اور انکو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہاں موجودہ کارکنوں کی علیم خان کے حمایتی کارکنوں سے لڑائی ہوگئی جس پر انتظامیہ نے لڑ نیوالے کارکنوں کو ہال سے باہر نکال دیا جبکہ پولیس لڑ نیوالے کارکنوں کو گر فتار کر کے تھانے لے گئی ‘شاہ محمود قر یشی نے کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے اپنی تقر یرمختصر کردی اور اپنے خطاب میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ علیم خان کو ای میل کی گئی مگروہ خود نہیں آئے ہم پارٹی میں کسی گروپ بندی کے حامی نہیں ہم پارٹی میں اتحاد کی بات کرتے ہیں ۔ تحر یک انصاف کے سیمینار میں علیم خان کی تصویر نہ لگانے پر انکی حمایت میں کارکنوں نے ہلا بول دیا ‘دونوں اطراف کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں ‘مکوں اور لاتوں کی بارش کردی ‘5سے زائد کارکنان زخمی ‘انتظامیہ نے لڑ نیوالے کارکنوں کو ہال سے باہر نکال دیا جبکہ پولیس لڑ نیوالے کارکنوں کو گر فتار کر کے تھانے لے گئی