اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمندہے، پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتا ہے،پاکستان کی پارلیمان سٹیٹ ڈوما آف فیڈرل ا سمبلی آف ریشین فیڈیشن کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے ،خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے خطے کے ممالک
کے پارلیمانوں کے درمیان پارلیمانی رابطوں کامضبوط ہونا ضروری ہے۔اتوار کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے 6ملکی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے روس کے چیئر مین آف اسٹیٹ ڈوما آف فیڈرل ا سمبلی آف ریشین فیڈریشن ولاین اچسلوا وکٹوروچ نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئر مین اسٹیٹ ڈوماکا سپیکرز کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمندہے۔ سردار ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتا ہے،پاکستان کی پارلیمان سٹیٹ ڈوما آف فیڈرل ا سمبلی آف ریشین فیڈیشن کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے ،خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے خطے کے ممالک کے پارلیمانوں کے درمیان پارلیمانی رابطوں کامضبوط ہونا ضروری ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ دہشتگردی خطے کی ترقی کے لیے بڑا خطرہ ہے اس کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والا سرمایہ دہشتگردی کابڑا ماخذہے اس کی روک تھام کے لیے خطے کے ممالک کو مل کر کوششیں کرنی ہونگی۔
آج کی کانفرانس میں خطے میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے روک تھام اورقریبی رابطوں کومضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کرنے کا موقع ملاہے۔6 ملکی سپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر روسی چیئر مین اسٹیٹ ڈوما کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مبارکباد دی ۔روسی چیئر مین اسٹیت ڈوما نے کہاکہ روس پاکستان کے ساتھ اقتصادی ، دفاعی ، تجارتی اور دیگر تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جسے دنیا فراموش نہیں کر سکتی ۔ روسی چیئر مین نے کہاکہ حالیہ سپیکر زکانفرنس خطے سے دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام میں اہم پیشرفت ثابت ہو گی،ڈرگ ٹریفکنگ کی روک تھام کے لیے خطے کے ممالک میں قریبی تعاؤن ضروری ہے۔