بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بس بہت ہوگیا،پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،دو ٹوک اعلان کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پر امن بقائے باہمی اصول پر یقین رکھتا ہے لیکن قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھو ں میں ہے۔ہفتہ کے روز پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 108 ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ

آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد صرف آپریشن نہیں بلکہ پاکستان کی امن کی خواہش کا اظہار ہیں، ملکی دفاع اور قومی سلامتی میں پاک بحریہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور کیڈٹس کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔ کیڈٹس نے پاکستان کے نظریے اورسرحدوں کا دفاع کرنا ہے، ملکی دفاع میں پاک بحریہ انتہائی موثرکردارادا کررہی ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ سمندروں کے محافظ کے طورپرآپ کوقوم کی توقعات پرپورا اترنا ہوگا اورپاک بحریہ کومزید مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتا ہے جبکہ قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہردم تیارہے، ضرب عضب، آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ ہے جبکہ خطے کے عوام ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی سی پیک سمیت ملک کے تمام بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم اور پوری طرح چوکنا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بحری سیکورٹی مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم نے پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا

میں 108 ویں مڈشپ مین اور17 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ میں شرکت کی، کمیشننگ پریڈ میں کل 129 افسران پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 17 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے 26 افسران سمیت 57 پاکستانی، 46 برادرممالک کے افسران شامل ہیں جن میں ان دوست ممالک میں بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔تقریب میں مڈشپ مین سید ارتضیٰ حیدر نقوی کو اعزازی شمشیر جبکہ آفیسر کیڈٹ دایان احمد کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے نوازا گیا،دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو بھی انعامات سے بھی نوازا گیا۔پاکستان نیول اکیڈمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اب تک دوست ممالک کے 2200 سے زائد افسران یہاں سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریڈ کا معائنہ کیا ،چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی ،تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…