پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دودھ کی پیداوار بڑھا کر کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے‘ ڈاکٹر اسرار حسین

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر اسرر حسین کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا دنیا کاتیسرا بڑا ملک ہے جس کی پیداوار میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مزید اضافہ کر کے ڈیری مصنوعات تیار کرنے والی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ‘اس مقصد کی تکمیل میں ساہیوال گائے آرسی سی ایس سی جھنگ میلہ کی تقریب اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔
جمعرات کو’نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال گائے کی ترویج و ترقی کےلئے جتنے فنڈز بھی درکار ہوئے حکومت پنجاب دے گی جبکہ ساہیوال گائے کے تحفظ کے لیے 2003ءمیں آرسی سی ایس سی جھنگ کی بنیادرکھی گئی اس وقت(ایف اے او)کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ساہیوال گائے ناپیدہونے والی تھی اورصرف 10ہزارجانورباقی رہ گئے تھے۔
تا ہم اس ادارے نے 11سال کے عرصہ میں پنجاب کے 21 اضلاع میں ساہیوال گائے پالنے والے مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیزپر مفت حفاظتی ٹیکہ جات، جدیدطریقہ نسل کشی، ڈی ورمنگ اورعلاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کیں نیز ساہیوال گائے کے پہلے میلے کے نتائج کے مطابق 18لٹردودھ دے کرگائے نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی لیکن اب اسی ادارے کے رجسٹرڈ بریڈرکی گائے نے 39.04کلوگرام دودھ دے کرعالمی ریکارڈ قائم کیا اور ساہیوال گائے کے نویںمیلے میں ریڈگولڈ کلب اورخوبصورتی کے مقابلہ جات جیتنے والوںمیں 5لاکھ35ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میلے کی تقریب میں پروفیسرڈاکٹرمحمدسرور،پروفیسرڈاکٹرمحمدیونس کے علاوہ نامورسائنسدانوں و بریڈرز‘ڈیری فارمرز و دیگر کی شرکت بڑے اعزاز کا باعث ہے جنہوں نے اپنی قیمتی تجاویز و آراءسے حاضرین کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر اسرار حسین نے مزید کہا کہ ساہیوال کیٹل بریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندوںنے مہمان خصوصی چوہدری محمدارشد جٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک اور محکمہ لائیوسٹاک سے مطالبہ کیا ہے کہ ساہیوال گائے کے سالانہ میلے کاانعقاد اپریل کی بجائے معتدل موسم میںکروایاجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…