اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا، پاکستان تین سےچار سال پیچھے چلا گیا، آرمی چیف نے نواز شریف کا نام لیکرسینیٹرز کو کیا واقعہ سنادیا، ان کیمرہ بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ کسے خدا کا واسطہ دیتے رہے

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک مستقل وزیر خارجہ کی ضرورت ہوتی تاکہ وہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے بیرون ملک کے بروقت اور لگاتار دورے کر سکے اور اگر پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی ہی نہیں ہوگی تو تعلقات خراب ہونگے۔ مگر نواز شریف نے اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں تین سال وزارت خارجہ اپنے پاس رکھی

جس سے ایک خلا پیدا ہوا اور ملک تین چار سال پیچھے چلا گیا، سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعودکا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیاکہ سینیٹ کی ہول کمیٹی کو بریفنگ کیلئے سینیٹ کا دورہ کرنے والے آرمی چیف نے سینیٹ میں نواز شریف کا نام لے کر بات کی ہے جس کی تصدیق تین سے چار سینیٹرز نے کی ہے،ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک مستقل وزیر خارجہ کی ضرورت ہوتی تاکہ وہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے بیرون ملک کے بروقت اور لگاتار دورے کر سکے اور اگر پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی ہی نہیں ہوگی تو تعلقات خراب ہونگے۔ مگر نواز شریف نے اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں تین سال وزارت خارجہ اپنے پاس رکھی جس سے ایک خلا پیدا ہوا اور ملک تین چار سال پیچھے چلا گیا، آرمی چیف نے نواز شریف کا نام لے کر کہا کہ وزارت خارجہ نواز شریف کے پاس رہنے کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا۔ آرمی چیف کا سینیٹرز کو کہنا تھا کہ خدارا! پاکستان سے باہر ملک کو ذلیل مت کریں، آرمی چیف کا اشارہ ان پاکستانی سیاستدانوں کی جانب تھا جو خلیجی ریاست اور لندن میں بیٹھ کر سیاسی و ملکی فیصلے کرتے ہیں اس موقع پر

آرمی چیف نے سابق بھارتی سیاستدان ایل کے ایڈوانی کا ایک واقعہ مثال کے طو ر پر پاکستانی سینیٹرز کو بتایا کہ ایل کے ایڈوانی برطانیہ میں مقیم تھے تو ان سے کسی نے سیاست سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ملک سے باہر ملک کی سیاست نہیں کرتا۔ آرمی چیف کا اس کے بعد کہنا تھا کہ خدارا! ملکی سیاست باہر نہ کریںاور نہ ہی باہر ملک کو ذلیل کریںاس سے

پوری قوم بدنام ہوتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے واضح انداز میں کہا ہے کہ فوج حکومت نہیں کر سکتی یہ فوج کا کام نہیں ، پاک فوج مختلف صلاحیتوں سے بھرپور ادارہ ہے جو دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…