بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فلاحی و مذہبی اداروں کیلئے ٹیکس کریڈٹ نظام لانے کا اصولی فیصلہ

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں این جی اوز، ٹرسٹ، این جی اوز و فلاحی اداروں کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے و یونیورسٹیوں اور مذہبی اداروں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
ایف بی آر کے سینئر افسر نے ’نجی ٹی وی کو بتایا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ این جی اوز، ٹرسٹ، این جی اوز و فلاحی اداروں کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے و یونیورسٹیوں اور مذہبی اداروں کو ملنے والے عطیات و مالی معاملات کی نگرانی اورانکی ڈاکیومنٹیشن کو فروغ دینے کیلیے ٹیکس چھوٹ کو ختم کرکے ٹیکس کریڈٹ کا نظام متعارف کرایا تھا جس کیلیے 17جولائی 2014 کو انکم ٹیکس سرکلر نمبر2 جاری کیا گیا تھا۔
جس میں این جی اوز، ٹرسٹ اورفلاحی و خیراتی اداروں کیلیے متعارف کرائی جانے والی 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی سہولت کا طریقہ کار بتایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اب این جی اوز و ٹرسٹ کی ٹیکس چھوٹ ختم ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں این جی اوز، ٹرسٹ، این جی اوز و فلاحی اداروں کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں و یونیورسٹیوں اور مذہبی اداروں کو حاصل ٹیکس چھوٹ میں 2015 تک توسیع کردی گئی تھی۔
مذکورہ افسر نے بتایا کہ اب ان اداروں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرکے ٹیکس کریڈٹ نظام پر عمل درآمد شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ اس کا وفاقی بجٹ میں اعلان کردیا جائے گا جس کے بعد این جی اوز، ٹرسٹ و خیراتی اداروں کو انکم ٹیکس گوشواروں میں اپنی تمام آمدنی ظاہر کرنا ہوگی اور ٹیکس کٹوتیاں و ادائیگیاں بھی کرنا ہوں گی تاہم جتنا ٹیکس ادا کریں گے انہیں 100فیصد کریڈٹ کردیا جائیگا مگر اس کیلیے انہیں انکم ٹیکس گوشواروں میں ادا شدہ ٹیکس اور آمدنی کی تفصیلات دینے کے علاوہ ود ہولڈنگ ٹیکس اسٹیٹمنٹس بھی جمع کرانا ہوں گی۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…