پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈارکے وارنٹ ،آئین توڑنے والے مشرف کے وارنٹ جاری کرنیکی کسی کو ہمت نہیں؟مریم نوازنے کھری کھری سنادیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جس وزیرخزانہ نے دن رات محنت کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالا، زرمبادلہ کے ذخائر، سٹاک ایکسچینج کو بلند سطح پر پہنچا دیاان کے وارنٹ ایشوہوگئے ہیں لیکن آئین اور قانون توڑنے والے اور ملک کو ہر قسم کے اندھیرے دینے والے مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہمت کسی عدالت کو نہ ہوئی ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اگر کسی کو انٹر پول کے ذریعے بلانا ہے تو اس ڈکٹیٹر مشرف کو بلاؤ جس کو پوری قوم اپنا مجرم سمجھتی ہے۔

پاکستان اور تاریخ کے مجرم کے ریڈ وارنٹ ایشو کرو تو پھر قانون کی سربلندی اور قانون کی رکھوالی کی بات پر عوام یقین کریں گے ۔جے آئی ٹی اور پانامہ بنچ کے مطابق ’’بادی النظر میں‘‘فلیٹس کی اونر میں تھی اور اگر وہ سچے تھے تو نیب کونسا اونر ڈھونڈ رہی ہے ؟۔ قبل ازیں مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کوئٹہ میں چر چ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور کہا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ۔تمام دعائیں دکھی افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…