پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ایاز صادق اسمبلی توڑنے کی باتیں کرکے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اعجازالحق نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2017 |

ہارون آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ ایم این اے اعجازالحق نے کہا ہے کہ سانحہ پشا ور اور کو ئٹہ سے ہماری سیاسی قیادت نے کچھ سبق نہیں سیکھے بلکہ مصلحتوں کا شکار ہو کر غیر ملکی ایجنڈے کی مدد کر رہے ہیں ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

انھوں نے کہا حکومت خود ہی غیر یقینی صورت حال پیدا کر کے ملک کے اقتصادی معاملات بگاڑ رہی ہے ،روپے کی قدر میں غیر معمولی ریکارڈ کمی سے معیشت تباہ ہو رہی ہے ،اسحاق ڈار کی طبیت ٹھیک نہیں تو حکومت ہنگامی طور پر کمیٹی بنائے ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اسمبلی توڑنے کی باتیں کرے تو ہاؤس کے ارکان کا تحفظ کون کرے گا ،حکومت حکمت عملی اپناکر سینٹ اور عام انتخابات خوش سلوبی سے وقت پر کروائے ، انہوں نے یہ بات زور دے دیا کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے کیوں کہ فاٹاکی عوام کو انگریزوں کے کالے قوانین سے انتہائی بے زار ہو چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں اعجازالحق نے کہا احکومتی ارکان کبھی ٹیکنو کریٹ حکومت اور عبوری حکومت کی باتیں کر کے حکومتی رٹ کو کمزور کر رہے ہیں ،اداروں کا احترام اور قانون کی بالا دستی کو تسلیم کرنا چاہیے ،اداروں کے فیصلوں پر خوش اسلوبی سے عمل درآمد کرنا چاہیے ،اس موقع پر چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ چھ کروڑ کی لاگت سے ٹف ٹائل اور سیوریج کے ترقیاتی کام کروائے جائیں گے ،مزید فنڈ آنے والے ہیں تین ماہ کے اند رفقیروالی شہر کا نقشہ بدل دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…