منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پیر سیال شریف کی تحریک ختم نبوت کے دوسرے فیز کا آغاز،حکمران جماعت کیلئے ایک اور بڑی پریشانی کھڑی ہوگئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پیر سیال شریف کی تحریک ختم نبوت کا دوسرا فیز 24 دسمبر کو شروع ہو گا۔ عاشقان رسول ختم نبوت کے غداروں کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تلوار

شہباز شریف کے سر پر لٹک رہی ہے۔ پنجاب کے قاتل حکمرانوں کو ماڈل ٹاؤن اور فیض آباد کے شہداء کا حساب اور جواب دینا پڑے گا۔ ن لیگ کا ناکام ترین دورِ حکومت ختم ہونے والا ہے۔ ختم نبوت کے قانون کو مذاق بنانے والے اسمبلیوں میں نہیں گھروں میں بیٹھیں گے۔ 5استعفے تو کچھ نہیں ابھی بہت استعفے تیار ہیں صرف پیر سیال کے حکم کا انتظار ہے۔جہانگیر ترین نے پارٹی عہدہ چھوڑ کر عظیم مثال قائم کی ہے۔ نواز شریف بھی ترین کی تقلید کریں۔ ن لیگ نے ملک کو ناکام منصوبوں کا قبرستان بنا دیا ہے۔ 2018 بڑے فیصلوں کا سال ہے۔ ن لیگی حکومت اپنے اقتدار کے لئے جانیں لے رہی ہے جبکہ فوج ملک بچانے کے لئے جانیں دے رہی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نمائشی جمہوریت نے دو فیصد حکمران اشرافیہ کو امیر ترین طبقہ بنا دیا ہے۔ موجودہ گلے سڑے فرسودہ نظام سے نجات میں ہی ملک و قوم کی خیر ہے۔ جمہوری آمروں نے آمرانہ جمہوریت کو فروغ دیا ہے۔ نواز شریف کا نظریہ حرام کی دولت کے بل بوتے پر اقتدار حاصل کرنا اور اقدار کے ذریعے اپنی دولت میں اضافہ کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…