کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ سے بچوں کی مبینہ اسمگلنگ کے مکروہ دھندے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بیرون ملک میں مقیم افراد بچوں کو گود لینے کی آڑ میں شیرخوار اور کم عمر بچوں کو بیرون ملک لے جا رہے ہیں۔ بچوں کوکون گود لے رہاہے کہاں لیجایاجارہاہے محکمہ سماجی بہبود سندھ کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ کی وزیر سماجی بہبود نے بڑا انکشاف کردیا ۔ صوبائی وزیر شمیم ممتاز
نے کہا کہ بچوں پر کام کرنے والی این جی اوز بچے جنوبی افریقہ بھیج رہی ہیں ۔ مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی نژاد آتے ہیں اور این جی اوز کے ذریعے بچے لے جاتے ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپتالوں سے غائب ہونے والے نومولود اور گمشدہ بچے بھی این جی اوز کے زریعے بیرون ملک جارہے ہیں ۔سندھ سرکار کی وزیرنے بتایاکہ بچوں پر کام کرنے والی این جی اوز کو متعدد مرتبہ بلایا مگر وہ نہیں آئیں۔