اسلام آباد (این این آئی) پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر اور قانونی ماہر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے پرپارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔ جوڈیشل کمیشن کی انکوائری ہمیں منظور نہیں۔ ہفتے کو ہیومن رائٹس کمیشن کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ پہلے کچھ فیصلہ ہوتا ہے،
45 گھنٹے بعد فیصلے بدل دیئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو اب ہو رہا ہے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر نے فیض آباد دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی انکوائری ہمیں منظور نہیں۔