بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

2017 کی سب سے بہترین ویڈیو آپ نے دیکھی؟

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس سال انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی سب سے بہترین ویڈیو صرف چار سیکنڈ کی ہے مگر کیا آپ نے اسے دیکھا ہے؟اور یہ ویڈیو ایک پانچ سالہ بچے کی ہے جو اپنے گھر میں دوڑ رہا ہے۔ستمبر میں ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو کو 22 ملین بار سے زیادہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد ری ٹوئیٹ، 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں : دھونی کا ڈانس، ویڈیو وائرل ہوگئیاور آپ اس ویڈیو کو دیکھیں تو اس میں ایک بچہ چاقو پکڑے بھاگ رہا ہے اور ایک خاتون چاقو کو دیکھ کر بدحواس ہوگئی ہے۔درحقیقت یہ مختصر ویڈیو اپنی جگہ ماسٹر پیس ہے، جس میں ایک بچہ، خطرے کا عنصر اور مثالی پرمزاح ٹائمنگ ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں جو خاتون بدحواس ہوتی ہے، لوگ اسے بچے کی ماں سمجھ لیتے ہیں جبکہ وہ اس بچے جونسن کی رشتے دار بھی نہیں۔بلکہ وہ اس گھر میں مہمان تھی جہاں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد ہورہا تھا اور بچہ بھی تقریب کی منتظم کا کزن تھا جو اپنے دادا کی سالگرہ میں شرکت کررہا تھا۔اور یہ پانچ سالہ بچہ اس احاطے میں اصلی چاقو کے ساتھ دوڑتا پھر رہا تھا اور جب اپریل ہولسپلیل نامی خاتون نے اسے دیکھا تو بدحواس ہوگئی۔اس بچے نے یہ چاقو کسی بزرگ رشتے دار کی جیب صاف کرکے حاصل کیا اور دوڑ لگادی۔یہ بھی پڑھیں : 2017 میں یوٹیوب کی ٹاپ وائرل ویڈیوزاور ہاں جب اس ویڈیو کا اختتام ہوا تو تقریب میں موجود ہر بالغ فرد نے بچے کو پکڑنے کے لیے دوڑ لگا دی تھی تاکہ وہ خود کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے اور خوش قسمتی سے وہ کامیاب بھی ہوئے۔یہ ویڈیو اتفاق سے ہی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئی کیونکہ وہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال ہونا تھا مگر یہ منظر ریکارڈ کرلیا گیا۔یہ واقعہ امریکی ریاست ہوائی میں پیش آیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…