اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تاحیات نا اہلی کے بعد جہانگیر خان ترین نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا بھی فیصلہ کر لیا، پارٹی قیادت سے ملاقات میں فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین
نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی قیادت سے ملاقات میں اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب ان کے قریبی دوست انہیں پارٹی عہدہ چھوڑنے اور عدالتی جنگ لڑنےکا مشورہ دے رہے ہیں۔ اس عمر کا کہنا ہے کہ جہانگیر خان ترین کی تاحیات نا اہلی کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے جا رہے ہیں تب تک جہانگیر ترین پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ۔ ذرائع کے تحریک انصاف میں اس وقت جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی اور ممکنہ طور پر پارٹی عہدہ چھوڑنے کی خواہش سامنے آتے ہی سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے کھینچا تانی اور لابنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں جہانگیر ترین فیصلے اور پارٹی عہدے پر برقراررہنے کے حوالے سے غور کے بعد فیصلہ کیا جائے گا اور اگر کور کمیٹی نے انہیں عہدہ برقرار نہ رکھنے کا کہہ دیا تو پھر نئے سیکرٹری جنرل کیلئے تحریک انصاف اپنے آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی۔