پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے افغانستان کو ’’ایکشن پلان‘‘ دیدیا،افغان سفیر عمر زاخیل وال کا اہم اعلان

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں میں اضافہ ہوا اور دوطرفہ ماحول میں بھی بہتری آئی ہے ٗ افغان قومی اسمبلی کے اسپیکر اپنے وفد کے ہمراہ رواں ماہ کے اواخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔افغان سفیر نے جمعہ کو امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں دونوں ملکوں کے درمیان ماحول بہتر ہے

اور ان کے بقول حال ہی میں افغانستان کے اعلی سطحی عسکری وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جبکہ اس ہفتے افغانستان کے ایک اقتصادی وفد نے اسلام آباد میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کے علاقائی اجلاس میں شرکت کی۔عمر زخیلوال کا کہنا تھا کہ کئی سطحوں پر ملاقاتیں طے ہیں اور ان کے بقول یہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت ماحول کی عکاس ہیں۔پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی قیادت میں پاکستانی قانون سازوں کے ایک وفد نے رواں سال اپریل میں افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ایک روز قبل ہی پاکستانی وزراتِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا تھا کہ پاک افغان رابطوں کو تعمیر اور با معنی بنانے کیلئے اسلام آباد نے پاکستان افغانستان ایکشن پلان فار سولیڈیرٹی کے نام سے تجاویز کابل کو بھیجی گئی ہے۔اس بارے میں افغان سفیر نے کہا کہ کابل کو یہ تجاویز مل چکی ہیں اور ان کے بقول مجوزہ منصوبے کو بہتر بنانے کے لیے افغانستان کی حکومت اپنی تجاویز بھی شامل کر کے دستاویز کو بہتر بنا رہی ہے۔سفیر عمر زخیلوال نے بتایا کہ کابل حکومت جلد اس بارے میں پاکستان کو آگاہ کرے گی۔واضح رہے کہ اس مجوزہ منصوبے کے مطابق سیاسی، معاشی، عسکری، انٹیلی جنس اور مہاجرین سے متعلق امور پر ورکنگ گروپوں کی سطح پر رابطوں کو تعمیری اور بامعنی بنانا ہے۔سفیر عمر زخیلوال نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مجوزہ تجاویز کو حتمی شکل دینے کے بعد دونوں ملک ان پر عمل درآمد کریں گے۔افغان سفیر کا کہنا تھا کہ اگر نیک نیتی سے ورکنگ گروپوں سے متعلق تجاویز پر عمل درآمد کیا گیا تو انھیں یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ بداعتمادی کی فضا ختم ہونے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…