منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے‘ پارلیمانی رہنمائوں کو ناشتے پر وزیراعظم ہائوس بلایا جاتا ہے ،شیخ رشید

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے‘ پارلیمانی رہنمائوں کو ناشتے پر وزیراعظم ہائوس بلایا جاتا ہے لیکن وہاں انہیں مایوسی سے گزرنا پڑتا ہے‘ فاٹا اصلاحات بل اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا حیلے بہانوں سے وقت ضائع کیا جارہا ہے‘

فاٹا کے لوگوں کو اسلام آباد کا رخ کرنا ہوگا‘ ساری اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی ہم بھی بھرپور طریقے سے ان کا خیر مقدم کریں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ روز کہا جارہا تھا جمعہ کو وزیراعظم پارلیمانی رہنمائوں کو ناشتے پر بلا کر مسئلے کو حل کریں گے آج جب پارلیمانی رہنما وہاں گئے تو بتایا گیا کہ آپ کو بلایا ہی نہیں گیا صرف سینیٹرز کو حلقہ بندیوں کے حوالے سے بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رہنمائوں کو ناشتے پر بلایا جاتا ہے وہاں انہیں مایوسی سے گزرنا پڑتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے سپیکر کو مبارکباد دی کہ آپ نے سوچ بولنا شروع کیا ہےآپ کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل آج بھی پیش نہیں ہوا۔

حیلے بہانوں سے وقت ضائع کیا جارہا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے دھمکی دی ہے کہ بل پاس کیا تو افغانستان اس کا نوٹس لے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کریڈٹ لے سکتی تھی مگر حکومت کے پلگوں میں کچرا پھنسا ہوا ہے حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے۔ فاٹا کے لوگوں کے پاس اس کے علاوہ کوئی گنجائش نہیں رہ گئی فاٹا کے لوگوں کو اسلام آباد کا رخ کرنا ہوگا ساری اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی ہم بھرپور طریقے سے ان کا خیر مقدم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…