منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے پرپابندی لگنے کا خطرہ، جہازسے غیرملکی ایئرپورٹ پر11کلوہیروئن کی برآمدگی ،گرفتار13افراد کون ہیں؟افسوسناک انکشافات

datetime 13  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آبا د(این این آئی) پی آئی اے کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں بروز جمعرات کمیٹی کے کنونیئر سینیٹر سید مظفرحسین شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کو ہیتھرو ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز سے ہیروئن کی برآمدگی کے واقعے پرشہری ہوا بازی کے حکام اور انسداد منشیات کے محکمے کے سربراہان نے بریفنگ دی ۔

اے این ایف کے حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اراکین کمیٹی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد پی آئی اے کی پروازوں پر دیگر ممالک پابندی لگا سکتے ہیں ۔ اور اس واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ اے این ایف کے حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد میں سے 13 پی آئی اے کے ملازم ہیں ۔کمیٹی نے کہا کہ 11 کلو ہیروئن کی برآمدگی معمولی بات نہیں ۔تاہم 6 مہینے سے کوئی مناسب کارروائی نہیں کی جارہی ، جو افسران ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔ کمیٹی نے وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی سے تین ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی اور اے این ایف سے بھی اس ضمن میں رپورٹ طلب کی ۔کمیٹی کو پی آئی اے کے جہاز میں دوران پرواز کاک پٹ میں خاتون کو بیٹھانے کے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ،پی آئی اے حکام نے بتایا کہ دوران پرواز کاک پٹ میں چینی خاتون کو بیٹھانے پر جہاز کے کپتان کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور پائلٹ نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے ۔ مشیر ہوا بازی نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ میں سینکڑوں مقدمات زیر التوا ء ہیں ۔کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ 8 ماہ سے حکم امتناعی ختم نہیں ہوا جو کہ

پی آئی اے کونسل کی ناکامی ہے ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ محکمانہ انکوائری میں دونوں پائلٹ قصور وار نکلے تو کارروائی کیوں نہیں کی گئی ۔پریمیر سروس کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے عرفان الہٰی نے کہا کہ پی آئی اے پریمیر سروس کی منظوری بورڈ نے دی ہے اور سروس اسلام آباد سے لندن کیلئے چلائی گئی اور اس سروس کیلئے ویٹ لیز پر ایک جہاز لیا گیا تھا ۔ پریمیر سروس کو 6 ماہ میں دو ارب 88 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا اور سروس کو بند کر کے ویٹ لیز پر لیا گیا

جہاز واپس کر دیا گیا ہے ۔ اراکین کمیٹی نے اس امر پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ بغیر کسی بزنس پلان کے یہ سروس کس طرح چلائی گئی ۔سینیٹر شیری رحمان نے تجویز دی کہ اس ضمن میں فیصلہ کرنے والے بورڈ کو بھی طلب کیا جائے۔آج کے اجلاس میں سینیٹرز شیری رحمان ، فرحت اللہ بابر ، سلیم مانڈوی والا، عثمان کاکٹر ، مشاہد اللہ خان ، جہانزیب جمال دینی ، تاج محمد آفریدی ، الیاس بلور ، کامل علی آغااور دیگر نے شرکت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…