پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ ٹیم رسوائیوں کی کھائی سے نہ نکل سکی،بنگالی ٹائیگرز کے ہاتھوں گرین شرٹس کی بدترین دھنائی

datetime 22  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم رسوائیوں کی کھائی سے نہ نکل سکی،بنگالی ٹائیگرز کے ہاتھوں گرین شرٹس کی بدترین دھنائی ، ٹیم جیت کے جذبے سے سرشار نظر آنے کے بجائے شکست کے خوف میں مبتلا نظر آتی ہے،اس کاعملی مظاہرہ بنگال ٹائیگرز سے سیریز کے میچز میں دکھائی دیابالاخر و ہ ہی ہوا جس کا خدشہ تھا پاکستان کرکٹ بورڈ میں من پسند تقرریوں نوآموز کپتان اظہر علی کی کپتانی کرنے میں ناتجربہ کاری اور کوچ وقار یونس کی پسند و ناپسند کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ تباہ ہوگئی،مسلسل ہار پر ہار پاکستان کی کرکٹ ٹیم کامقدر بن چکی ہے ،بنگلہ دیش نے بھی اپنی سرزمین پر کوئی میچ نہ جیتنے دیا، بنگلہ دیش نے تارےخ مےں پہلی مرتبہ کسی اےشےائی ٹےم کےخلاف ایک روزہ سےرےز میں فتح حاصل کی، مخالف ٹیم نے پاکستان کو تینوں شعبوں میں آﺅٹ کلاس کردیا ، کوئی پاکستانی کھلاڑی نمایاں کارکردگی کامظاہرہ نہ کرسکا، سیریزمیں بدترین شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پرچلاگیاہے،مسلسل پانچویں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اب بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش کی شرمناک کارکردگی پرشائقین کرکٹ پاکستانی کوچ وقار یونس کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر گل کو بھی وقار یونس کی ہی سفارش پر ابتداءمیں ٹیم سے باہر رکھاگیاتھا مگر مسلسل فاسٹ باﺅلرز کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے بورڈ نے عمرگل کو ٹیم میں شامل کردیا،اب وقار یونس بہتری کیلئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے وضاحتیں دینے میں ہی مصروف ہیں وقاریونس ایک سال سے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔اس دوران گرین شرٹس اپنی پانچوں ون ڈے سیریز ہار چکے،2 میں نیوزی لینڈ نے زیر کیا، سری لنکا،آسٹریلیا اور اب بنگلہ دیش بھی بھاری ثابت ہوا، ورلڈکپ میں بھی ٹیم کوارٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ پائی، ایسے میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا ہر ماہ 14لاکھ روپے کے عوض ان کی خدمات حاصل کرنے کا کوئی فائدہ بھی ہے، اسکواڈ کی تشکیل، ٹریننگ، کھلاڑیوں کی تکنیک اور مزاج کو جدید کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے ہی انھیں اتنی مراعات دی جاتی ہیں۔



کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…