میرپور(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش مکمل کرلیا۔250 رنز کا تعاقب بنگلہ دیشی ٹیم نے 40ویں اوور میں پورا کرلیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ تمیم اقبال نے 64 جبکہ مشفق الرحیم نے 49 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔میچ میں کوئی بھی پاکستانی باو¿لر متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ جنید خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔شکست کے ساتھ پاکستانی ٹیم تاریخ کی بدترین ایک روزہ رینکنگ یعنی آٹھویں پوزیشن پر آگئی۔بنگلہ دیش سے تاریخی شکست کے بعد پاکستانی کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے بہترین کرکٹ کھیلی اور میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہم نے بھی کچھ حصوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم مجموعی طور پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی تھی۔اظہر علی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہوں گے جس کے باعث بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم نےمیزبان بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ فیصلہ کیا۔ایک موقع پر پاکستان کا اسکور 39 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز تھے تاہم کپتان اظہر علی کے اوو¿ٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بلے باز کریز پر نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 250 رنز اوو¿ٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ 91 رنز پر اس وقت گری جب نوجوان اوپنر سمی اسلم 45 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے آو¿ٹ ہو گئے۔سمی کے آو¿ٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف چار رنز بنا کر عرفات سنی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔حفیظ کی وکٹ گرنے کے بعد کپتان اظہرعلی اور حارث سہیل نے بھی محتاط انداز میں بیٹنگ کی مگر 203 رنز کے مجموعے پر اظہر علی بھی 101 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ اس کے اگلے ہی اوور میں حارث سہیل بھی 53 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔پاکستان کی آخری آٹھ وکٹیں مجموعی اسکور میں صرف 47 رنز کا اضافہ کر سکیں اور پوری ٹیم 49 اوورز میں 250 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں اور نائب کپتان سرفراز احمد، سعید اجمل اور راحت علی کو ڈراپ کرکے عمر گل، ذوالفقار بابر اور سمی اسلم کو شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پاکستانی ٹیم کو 13ویں مرتبہ وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک وائٹ واش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کوبا مایان
-
پیٹرول سے متعلق حکومت کو 2 دن کی مہلت
-
یکم جولائی سے نیا نظام نافذ ! پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
بجلی کے میٹروں کی تبدیلی کی پالیسی میں بڑا یوٹرن
-
موٹروے زیادتی کیس: مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
تنخواہوں میں کٹوتی کے حوالے سے ملازمین کے لیے بڑی خبر
-
شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والی خاتون کےہلاکت کی فوٹیج سامنے آ گئی
-
موٹروے ریپ کیس: مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
-
بلوچستان: پیٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی
-
کنزہ ہاشمی نے خود کو لاحق سنگین خطرے کا انکشاف کردیا، گھر کے ملازمین بھی ملوث نکلے
-
سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 کپتانی سے ہٹا دیا گیا
-
ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل
-
کم از کم ماہانہ اجرت کتنی ہونی چاہیے؟ نئے مالی سال کے لیے سفارش کردی گئی



















































