جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

برسوں بعد ملنے والے بینک اکاؤنٹ نے بے گھر شخص کی زندگی بدل دی

datetime 15  اپریل‬‮  2015 |

فلوریڈا (نیوزڈیسک ) بعض اوقات زندگی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو پوری زندگی کو بدل ڈالتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں ایک بے گھر شخص کے ساتھ جو کئی سال سے بے گھر تھا لیکن اچانک اس کا ایک ایسا بینک اکاوئنٹ مل گیا جس میں اتنی رقم جمع تھی جس سے اس نے گھر خرید لیا اور اس کی زندگی ہی بدل گئی۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی جون ہیلنسکی نامی شخص گھر نہ ہونے کے باعث گزشتہ  3 سال سے کارڈ بکس سے بنے گھر میں زندگی کے شب و روز گزارنے پر مجبور تھا اور اس کے مطابق وہ دوسروں سے خود کو چھپانے سے اکثر بینچوں کے نیچے سو کر رات کاٹتا۔ جون ہیلنسکی کی یہ حالت دیکھ کر سماجی اداروں اور پولیس نے اسے گھر فراہم کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا جس کے لیے انہوں نے جون سے اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کیں اور اسی دوران اس بات کا بھی حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا کہ جون کا ایک بینک اکاوئنٹ ایسا بھی ہے جسے وہ  طویل عرصے سے استعمال نہیں کر رہا لیکن اس میں اتنی رقم موجود ہے جس سے وہ ایک گھر خرید سکتا ہے۔ جون ہیلنسکی کا کہنا تھا کہ وہ اس بینک اکاوئنٹ کو بھول بیٹھا تھا تاہم اس اکاؤنٹ کی دریافت نے اس کی زندگی بدل دی ہے جس سے ملنے والی رقم سے اس نے ایک گھر خرید لیا ہے وہ اپنی زندگی کے باقی ایام سکون سے اپنی چھت کے نیچے گزارے گا۔

مزید پڑھئے:سبق مفت میں نہیں ملتا……..!!!

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…