منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

یہ شخص ہمارے خلاف بغض و عناد سے بھرا ہوا ہے، راناثناء اللہ نے اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے چیئرمین نیب سے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور کی تعیناتی پر نظرثانی کی اپیل کر دی ہے۔ صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے نیب کے چیئرمین جسٹس(ر) جاویداقبال سے درخواست کی ہے کہ شاہ خاور ایڈوکیٹ کی حدیبیہ کیس میں بطور سپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ شاہ خاور ماضی میں پیپلزپارٹی کے دیرینہ ورکر رہ چکے ہیں

اور ان کی انہی خدمات پر پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں شاہ خاور کو ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیا گیا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے مزیدبتایا کہ شاہ خاور گزشتہ 8ماہ سے مختلف میڈیا چینلز کے درجنوں پروگراموں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور اس کی لیڈرشپ کے خلاف بغض و عناد کا بھرپور مظاہرہ کرتے چلے آ رہے ہیں اور مختلف امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اخلاقیات اور قانونی تقاضوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شاہ خاور کا ذاتی کردار بھی تنازعات سے پاک نہیں کیونکہ جب انہیں ایڈیشنل جج کے طور پر ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا تو بعدازاں انہیں کنفرم بھی نہیں کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ سپیشل پراسیکیوٹر کا منصب پیشہ ورانہ اہلیت اور غیرجانبداری کا تقاضا کرتا ہے جبکہ شاہ خاور ان تقاضوں کے بالکل برعکس ہیں۔ صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے چیئرمین نیب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شاہ خاور کی جگہ پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل غیرمتنازع شخص کو تعینات کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…