اسلام آباد (آن لائن)انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبہ کا حجم 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ آئندہ دو تا چار سال کے دوران اس میں مزید 100 فیصد کے اضافہ کی توقع ہے۔ معروف بھارتی میگزین آٹ لک انڈیا نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ بھارت کے مقابلہ میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے
اور پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی سالانہ شرح نمو 20 فیصد سے زائد ہے جبکہ بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری سالانہ 8 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق صرف نومبر 2017 کے دوران امریکہ کی ایک آئی ٹی کمپنی نے بھارت سے 125 روزگار کے مواقع پاکستان منتقل کئے ہیں جس سے پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی تیز تر ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔