بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

سابق وفاقی وزیر سمیر ا ملک پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، گھر میں صف ماتم بچھ گئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائدآباد(این این آئی) سابق وفاقی وزیر تجارت و مواصلات ملک محمد نعیم خان اعوان 66سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے ہیں ، مرحوم کی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں خوشاب کے نواحی قصبہ پدھراڑ میں تدفین ، ملک نعیم خان جنرل ریٹائرڈ ملک محمد سلیم اعوان مرحوم کے

چھوٹے بھائی ، اہم سیاسی شخصیت ، سابق ٹی وی اینکر پرسن ملک محمد علی ساول کے حقیقی چچا ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ملک عمر اسلم اعوان ، مائنز ڈائریکٹر ملک حسن اسلم اعوان ،سابق وفاقی وزیر خواتین و امورنوجوانان محترمہ سمیرا ملک کے شوہراور وفاقی سیکرٹری وزارت امور گلگت بلتستان ملک طاہر سرفراز اعوان اورمیجر ریٹائرڈ فیصل عزیز کے حقیق ماموں تھے ، مرحوم کے نماز جنازہ میں پنجاب کے بیشتراضلاع سے اہم سیاسی ومذہبی ، تجارتی ، صحافیوں اورمعززین ضلع خوشاب کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کے جسد خاکی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں خوشاب کے نواحی و آبائی گائوں پدھراڑ میں سپرد خاک کردیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…