اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )2 ہزارگھوسٹ ملازمین کئی سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ کروڑوں روپے کی تنخواہیں وصول کررہے ہیں، انتظامیہ نے ہزاروں گھوسٹ ملازمین کو نکالنے کے لئے رواں ماہ سے افسران و ملازمین سمیت ساڑھے 14 ہزار ملازمین کافزیکل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ،پہلے مرحلے میں ملازمین و افسران کی شناخت پریڈ کروائی جائے گی دوسرے مرحلے میں تمام فارمیشنز میں مزید 18بائیومیٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی ،
سی ڈی اے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک کے ذریعے کرنے کے عمل کے بعد اڑھائی ہزار جعلی ملازمین کا انکشاف ہوا ہے،2 ہزارگھوسٹ ملازمین کئی سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ کروڑوں روپے کی تنخواہیں وصول کررہے ہیں، سی ڈی اے کی انتظامیہ نے ہزاروں گھوسٹ ملازمین کو نکالنے کے لئے رواں ماہ سے افسران و ملازمین سمیت سی ڈی اے کے ساڑھے 14 ہزار ملازمین کافزیکل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ،پہلے مرحلے میں ملازمین و افسران کی شناخت پریڈ کروائی جائے گی دوسرے مرحلے میں سی ڈی اے کی تمام فارمیشنز میں مزید 18بائیومیٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی ،ریموٹ ایریا اور فیلڈ ایریا کے ملازمین کی حاضری کو سسٹم میں لانے کے لیے جی ایس ایم ( سمز) متعارف کروایاجارہاہے، فزیکل آڈٹ نہ کروانے والے ملازمین وا فسران کی تنخواہیں بند کردی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی انتظامیہ نے ادارے میں ملازمین کی حاضری جانچنے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سی ڈی اے میں تقریباً2 ہزار ملازمین گھوسٹ (جعلی) ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے کروڑوں روپے کی تنخواہیں وصول کررہے ہیں،دستاویزات کے مطابق بائیو میٹرک مشینوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ادارے میں اڑھائی ہزار ملازمین کی فزیکل حاضری نہیں ہے
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہونے والے کوائف کے مطابق سی ڈی اے میں 14412ملازمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں سے صرف 11ہزار 9سو 16 ملازمین اپنی حاضری پر موجود ہیں 2ہزار4سو 96 ملازمین کو مسلسل نوکریوں سے غیر حاضر پایاگیا ہے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسرپیرز اد ہ نے اس حوالے سے بتایا کہ انہیں خدشہ ہے مذکورہ اڑھائی ہزار ملازمین جعلی ہیں اورا س معاملے کی جانکاری کے لیے سی ڈی اے انتظامیہ نے پورے سی ڈی اے میں بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے سی ڈی اے کی تمام فارمیشنز میں18مشینیں نصب کی جارہی ہیں جن کے آپریشنز پر 21لاکھ روپے تخمینہ لگایا گیا ہے
انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے نے مذکورہ ملازمین کی جانچ پڑتال کے لئے رواں ماہ سے ملازمین کا فزیکل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ فزیکل آڈٹ کا حصہ نہ بننے والوں کی تنخواہیں بند کردی جائیں گی ،سی ڈی اے کے فیلڈ سٹاف اور ریموٹ ایریا کے دفاترز کو بائیو میٹرک کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے جی ایس ایم سسٹم متعارف کروار ہے ہیں جبکہ مذکورہ اڑھائی ہزارملازمین کا کھوج لگایا جارہاہے جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے میں حال ہی میں ادارے کی آرگینوگرام بنائی گئی تھی جس میں ادارے کی منظور شدہ اسامیوں اور موجودہ سٹاف کا پتہ چلایا گیا ہے جبکہ ملازمین کی حاضری کو جانچنے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم رائج کیا گیا ہے جس کے انتہائی مثبت اثر ات مرتب ہوئے ہیں۔