کراچی(نیوزڈیسک) مسلم لیگ نون کی قیادت کے حالیہ فیصلے کے تحت ناراض مسلم لیگیوں کومنانے کے مشن کا سندھ میں بھی آغازکردیا گیا ہے اورسندھ میں مسلم لیگ نون سے ناراض لیگیوں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں،جاوید ہاشمی کومنانے کے بعدسندھ میں ناراض مسلم لیگیوں کومنانے کے لیے بھی اہم شخصیات متحرک ہوگئیں ۔ سید غوث علی شاہ ، ارباب غلام رحیم،سردارممتازعلی بھٹو سمیت ناراض لیگیوں کوواپسی کے لیے تحفظات دورکرنے کی
یقین دہانی کرادی گئی ۔ سابق وزیراعلی سندھ سید غوث علی شاہ کواہم شخصیت نے ٹیلیفون کرکے پارٹی قیادت کے رویے پرمعذرت اورمسلم لیگ نون میں واپسی کی پیشکش کردی ہے۔ مسلم لیگ نون کی قیادت کے حالیہ فیصلے کے تحت ناراض مسلم لیگیوں کومنانے کے مشن کا سندھ میں بھی آغازکردیا گیا ہے اورسندھ میں مسلم لیگ نون سے ناراض لیگیوں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں مسلم لیگ نون کی اہم شخصیت نے مسلم لیگ سندھ کے صدر اورسابق وزیراعلی سندھ سید غوث علی شاہ سے رابطہ کرکے ان کے گلے شکوے سنے اورانہیں تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگی رہنما نے سید غوث علی شاہ سے ماضی کی غلطیوں پرمعذرت کرتے ہوئے ان سے پارٹی میں واپسی پربھی اصرارکیا ہے تاہم سید غوث علی شاہ نے پارٹی رفقا سے صلاح ومشورے کے بعد کوئی قدم اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلے کے تحت سندھ میں دیگرناراض مسلم لیگی رہنماں کومنانے کے لیے بھی اگلے مرحلے میں کئی اہم شخصیات سے رابطے کیے جائیں گے جن میں سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم، سردارممتازعلی بھٹو اوردیگرسینئرسیاسی رہنماں کے علاوہ ضلعی سطح کے سابق پارٹی عہدیداروں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔