بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان پوسٹ میں ایک ارب 42 کروڑ کے گھپلے، کس کس نے ہیرا پھیری کی ،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پوسٹ میں بیرونی ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیل زر میں مبینہ طور پر ا یک ارب 42 کروڑ 27 لاکھ روپے کے گھپلے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی پاکستان پوسٹ کے سیکرٹری اور دیگر اعلی افسران پر مشتمل ہے جو اس بھاری

رقوم میں مبینہ مالی بے قاعدگی بارے تحقیقات کرے گی ۔ سابق دور حکومت میں بیرون ملک سے آنے ولاے فنڈز میں مبینہ طور پر ایک ارب 42 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کی گئی تھی کیونکہ اس بھاری رقوم کا ریکارڈ بھی نہین مل رہا تھا۔ اس مالی بے قاعدگی کا کھوج بھی آڈٹ حکام نے لگایا اور تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سکینڈل کی تحقیقات کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں بارے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ متعلقہ حکام کو دے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سکینڈل میں محکمہ پوسٹ کے اعلی حکام ملوث ہو سکتے ہین جبکہ کرپشن کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں کے محکمہ پوسٹ پر اعتماد کو بھی بڑی ٹھیس پہنچی ہے جس کا ازالہ اب مشکل ہے ۔ رپورٹ مکمل کرنے کے بعد دستاویزاتی ثبوت بعد میں پی اے سی میں پیش کر دیئے جائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…