منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

حدییبہ پیرملز کیس کی آج سے سماعت کا آغاز، نیب نے سپریم کورٹ سے کیا درخواست کردی

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں حدیبیہ پیپرملز کیس کی سماعت کا آغاز (آج)پیر سے ہوگا جبکہ نیب نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں نئے پروسیکیوٹر کی تقرری تک سماعت ملتوی کی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت کا آغاز 11 دسمبر سے ہوگا ٗسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں شامل جسٹس مشیر عالم، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس

مظہر عالم خان میاخیل لاہور ہائی کورٹ کے 2014 کے فیصلے کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں وقاص قدیر ڈار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے نیب پروسیکیوٹر جنرل کا دفتر خالی ہے۔نیب کی جانب سےگزشتہ روز سپریم کورٹ میں دائر کیے گئے دستاویزات میں درخواست کی گئی تھی کہ اس معاملے کی سماعت گیارہ 11 نومبر کو کرنے کے بجائے ملتوی کردی جائے۔ نیب نے دلیل دی کہ اس درخواست کو پراسیکیوٹر جنرل آفس کے ذریعے سنا جائے ٗنیب نے کہا کہ اس حوالے سے سمری صدر کی منظوری کی منتظر ہے۔اس سے قبل 28 نومبر کو نیب کے اسپیشل پروسیکیوٹر جنرل عمران الحق نے بینچ سے بیورو کی اپیل کی توثیق کی درخواست کی لیکن وہ عدالت کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد سوالات کا جواب نہیں دے سکے تھے۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…