منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی کو منانے کے بعد ناراض لیگی رہنماؤں کو منانے کے لیے اہم شخصیات پھر متحرک ہو گئیں

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جاوید ہاشمی کومنانے کے بعد سندھ میں ناراض مسلم لیگیوں کومنانے کے لیے بھی اہم شخصیات متحرک ہوگئیں ۔ سید غوث علی شاہ ، ارباب غلام رحیم،سردارممتازعلی بھٹو سمیت ناراض لیگیوں کوواپسی کے لیے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ۔ سابق وزیراعلی سندھ سید غوث علی شاہ کواہم شخصیت نے ٹیلیفون کرکے پارٹی قیادت کے رویے پر

معذرت اورمسلم لیگ نون میں واپسی کی پیشکش کردی ہے۔ مسلم لیگ نون کی قیادت کے حالیہ فیصلے کے تحت ناراض مسلم لیگیوں کومنانے کے مشن کا سندھ میں بھی آغازکردیا گیا ہے اورسندھ میں مسلم لیگ نون سے ناراض لیگیوں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں مسلم لیگ نون کی اہم شخصیت نے مسلم لیگ سندھ کے صدر اورسابق وزیراعلی سندھ سید غوث علی شاہ سے رابطہ کرکے ان کے گلے شکوے سنے اورانہیں تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگی رہنما نے سید غوث علی شاہ سے ماضی کی غلطیوں پرمعذرت کرتے ہوئے ان سے پارٹی میں واپسی پربھی اصرارکیا ہے تاہم سید غوث علی شاہ نے پارٹی رفقا سے صلاح ومشورے کے بعد کوئی قدم اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلے کے تحت سندھ میں دیگرناراض مسلم لیگی رہنماں کومنانے کے لیے بھی اگلے مرحلے میں کئی اہم شخصیات سے رابطے کیے جائیں گے جن میں سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم، سردارممتازعلی بھٹو اوردیگرسینئرسیاسی رہنماں کے علاوہ ضلعی سطح کے سابق پارٹی عہدیداروں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…