سجاول (مانیٹرنگ ڈیسک) سندہ میں غیرملکیوں کی آبادکاری اور انہیں شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف سجاول میں قوم پرست جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیاگیا، قوم پرست جماعتوں پر مشتمل سندہ ایکشن کمیٹی ضلع سجاول کی جانب سے پبلک پارک پر ایک کیمپ قائم کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں جئے سندہ لبرل فرنٹ کے چیئرمین نوازخان زنؤر، سندہ ترقی پسند پارٹی سجاول کے صدر عبدالغنی ،صوفی بیدل،عوامی تحریک کے ضلعی صدرحسین آزاد،ایوب بائیتار، عزیزمیمن ،جسقم آریسر کے واسینگ سندھی،جسقم لاڑ ڈویزن کے جمن سندھی،نذیرلغاری،جئے سندہ محاذ کے صوفی حضور
بخش سمیت دیگر سیاسی سماجی اور ادبی رہنماؤں نے شرکت کی ، احتجاج میں مظاہرین نے کہاکہ سندہ میں غیرملکی افراد کو بسایاجارہاہے اور غیرقانونی طورپر آبادکئے گئے برمی ،بنگالی ،بہاری، افغانی اور دیگر غیرملکیوں کو پاکستان کے شناختی کارڈ بھی جاری کروائے جارہے ہیں ، جو کہ سندھ کی مقامی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی گہری سازش ہے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر سندہ میں آباد غیرملکیوں کے شناختی کارڈ کینسل کرکے انہیں بے دخل کیاجائے ،علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہنماؤں سے دیگر سیاسی سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے ملاقات کرکے اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ۔