جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر کی قیمت کہاں تک بڑھا دینگے؟حکومت نے آئی ایم ایف کو کیا یقین دہانی کرادی،سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوازحکومت کے دومیں وزارت خزانہ کی جانب سے روپے کی قدر میں بہتری کیلئے کچھ اقدامات کیے گئے تھے اور اس کی قیمت 100سے نیچے لے کر آئی اور آج تک اسے اپنے کارنامے کے طور پر گنواتی آ رہی ہے، لیکن اب خاقان حکومت نے آئی ایم ایف کو ایک ایسی یقین دہانی کرا دی ہے کہ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق اس وقت حکومت اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان

اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں جن کا پہلا دور مکمل ہو چکا ہےذرائع نے بتایا ہے کہ ان مذاکرات میں وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے وفد کو روپے کی قدر میں متحیر کن حد تک کمی لانے کی یقین دہانی کروا دی ہے، جس کے بعد ڈالرکی قدر بڑھ کر110روپے تک جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی اس یقین دہانی کے نتیجے میں ہی گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی اور ڈالر 110روپے کا ہو گیا تاہم اسی روز روپے کی قدر کچھ بحال ہوئی اور پھر 107روپے پر آ کر مستحکم ہو گئی۔واضح رہے کہ کئی مہینوں یا سالوں سے سٹیٹ بینک  روپے کی قدر میں کمی کے خلاف مزاحمت کر رہا تھا لیکن حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ اب سٹیٹ بینک یہ مزاحمت نہیں کرے گا تاکہ روپے کی قیمت مارکیٹ کی صورتحال سے موافق ہو سکے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کا خیال ہے کہ روپے کی قیمت مارکیٹ سے ہم آہنگ ہونے پر کمرشل بینکوں سے فارن کرنسی ہولڈنگز کی سرکاری خزانے میں منتقلی میں مدد ملے گی جو اس وقت لگ بھگ 6ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں۔اس کے علاوہ اس سے ترسیلات زر کا رخ سرکاری ذرائع کی طرف موڑنے میں بھی مدد ملے گی ۔ڈالر کی قدر میں استحکام کب آئیگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…