اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

اعلیٰ عدالت نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے ، اب وہ سیاست نہیں کر سکتے ،مصطفی کمال

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالت نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے ‘ اب وہ سیاست نہیں کر سکتے ‘ موجودہ وزیر اعظم کہتے ہیں میرا وزیر اعظم نواز شریف ہے ‘ ماڈل ٹائون میں ظلم ہوا تھا ‘ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ‘

حکمرانوں کا بیشتر وقت خود کو بچانے میں لگا ہوا ہے ‘ ملک میں صحت اور تعلیمی نظام کا برا حال ہے ‘ ملک میں حکومت اور حکومتی ادارے نہیں چل رہے ‘ اداروں کا حکم نہیں مانیں گے تو ملک نہیں چل سکتا ۔ ہفتہ کو مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات ہو گی۔ طاہر القادری سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت تمام سیاسی جماعتوں سے رہتی ہے۔ ملک کے کام اور گورننس رک گئے ہیں۔

اعلیٰ عدالت نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے ‘ اب وہ سیاست نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا بیشتر وقت خود کو بچانے میں لگا ہوا ہے ‘ ماڈل ٹائون میں ظلم ہوا تھا ‘ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ لاہور پاکستان کا دل ہے یہاں آ کر خوشی ہوتی ہے۔ پاکستان سیاسی بحران کا شکار ہے۔ ہم نے پاکستان کے حقیقی مسائل پر

بات کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے۔ ملک میں صحت اور تعلیمی نظام کا برا حال ہے۔ ہر سال پاکستان میں 3 لاکھ بچے بھوک سے مر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کہتے ہیں میرا وزیر اعظم نواز شریف ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں حکومت اور حکومتی ادارے نہیں چل رہے ‘ اداروں کا حکم نہیں مانیں گے تو ملک نہیں چل سکتا ۔ ایسے حالات میں بیورو کریسی بھی اپنا کام چھوڑ دیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…