منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی اعلان اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، 41 ممالک کو اسرائیل کے خلاف کیا اقدام اٹھانا چاہیے؟ 

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل منایا گیا، مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے ساتھ ساتھ جامع مسجد حسینی برف خانہ ملیر کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہروں سے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ نشان حیدر، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری،

علامہ علی انور جعفری، میثم عابدی، میر تقی ظفر، ثمر زیدی و دیگر نے خطاب کئے۔ احتجاجی مظاہروں میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں، کارکنان اور نمازیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ علمائے کرام و رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی غاضب حکومت کا دارالحکومت اعلان نے امریکا اور اسرائیل کی کمزوری اور ناتوانی کو ظاہر کر دیا ہے، انشاء اللہ عالم اسلام اس امریکی اسرائیلی سازش کا مقابلہ کرے گا اور اسرائیلی غاضب حکومت کو اس سازش سے ایک بڑی ضرب لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی اسرائیلی حکومت کا دارالحکومت قرار دینے کا امریکی اعلان دراصل اسرائیل کے ناپاک وجود کے خاتمے اور اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور فلسطین بالآخر آزاد ہوکر رہے گا۔ علمائے کرام نے کہا کہ آج فلسطین کا مسئلہ، اسلامی امتوں کے سیاسی مسائل میں سرفہرست ہے اور سب کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین عوام کی آزادی اور نجات کے لئے کوشش اور جدوجہد کریں۔ علمائے کرام نے کہا کہ اسرائیلی صیہونی حکومت پورے عالم اسلام اور تمام فلسطینی گروہوں کی دشمن ہے اور قدس کی غاصب صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک اس کے خلاف فلسطینی گروہوں اور اسلامی مقاومت کی جدوجہد جاری رہیگی، اکتالیس ممالک کے فوجی اتحاد کو ممالک کو اپنے ہتھیاروں کا رخ صیہونیوں کی جانب موڑ لینا چاہئے،

امریکی اعلان کے بارے میں صرف مذمتی بیان یا مظاہرے کرنا کافی نہیں ہیں، بلکہ اسلامی ممالک کے سربراہان کی یہ شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اسلحہ اٹھائیں، پیسہ خرچ کریں اور سیاسی طور پربھی جو ممکن ہوسکے، کریں۔ انہوں نے کہا کہا غاصب صہیونی حکومت نے ایک نئے اسرائیل کا نقشہ تیار کرلیا ہے جس میں شام، عراق، اردن سعودی عرب اور فلسطین کے کئی علاقے شامل ہیں، ضروری ہے کہ صہیونی حکومت کے تیار کردہ نئے نقشے کو مسلم امہ تک پہنچایا جائے تاکہ سب صہیونی غاصبوں کے ناپاک ارادوں سے آگاہ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل پہلے سے زیادہ غیرمحفوظ ہے جس کی وجہ سے سالانہ بڑی تعداد میں لوگ مقبوضہ فلسطین چھوڑ کر اپنے ممالک منتقل ہورہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ صہیونی اسرائیل کی ایما ہر امریکا نے عجلت میں بیت المقدس کو صہیونی غاضب حکومت کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کیا، جوکہ امریکا و اسرائیل کی ناتوانی و بے بسی کا کھلا ثبوت ہے، انشاء اللہ عالم اسلام میں امریکی اسرائیلی پیداوار تکفیری دہشتگردوں کی نابودی کے بعد مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق کا نیا دور شروع ہوجائے گا اور فلسطین قرآن پاک کے سائے تلے آزاد ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…