منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ن لیگ کو عدلیہ کے فیصلے کیوں اچھے نہیں لگتے؟ پیر پگارا سے ملاقات میں سابق جسٹس افتخار محمد چوہدری کا انکشاف

datetime 8  دسمبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اورپاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ عدلیہ مسلم لیگ ن کے خلاف نہیں ان کے فیصلے انصاف پر مبنی ہوتے ہیں جو ن لیگ کو اچھے نہیں لگتے ،موجودہ حالات کے تناظر میں

جموریت کو خطرا محسوس کررہا ہوں۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے جمعہ کی شام راجہ ہاؤس کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعرف پیر پگار اسے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے بھائی وفاقی وزیر پیر صدر الدین شاہ راشدی بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کاکہناتھاکہ مسلم لیگ فنکشنل اور ان کی جماعت کے درمیان کرپشن،بے روزگاری ،بیڈگورننس اور دیگر اشو زپر مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،اور پیر پگار اکے تجربے سے مستفید ہونگے۔گرینڈ الائنس کا حصہ بنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔آصف زرداری اور طاہر القادری ملاقات سے متعلق سوال پر سابق چیف جسٹس نے کہاکہ ملک میں افراتفری کی سیاست کی گنجائش نہیں آئین کے مطاب�آآئندہ انتخابات وقت پرہونے چاہئیں۔انہون نے کہاکہ بارہ مئی واقعے کے وقت مصطفی کمال کراچی کے ناظم تھے اگر وہ اتنے بہادر ہیں تو وہ واقعے میں ملوث ملزمان کے نام بتادیں ،سانحہ بلدیہ کا اہم ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے اطلاع ہیں اس واقعے کے حقائق بھی جلد سامنے آجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…