ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ایک اور اہلیہ سامنے آ گئی، تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نسیم مائی نے یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق نسیم مائی نے اپنے حلفی بیان میں کہا ہے کہ اس کی آج سے بیس سال قبل یوسف رضا گیلانی سے شادی ہوئی تھی اور وہ رخصت ہو کر ان کے ساتھ آئیں، حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین سے تاحال کوئی اولاد پیدا نہیں ہوئی۔ نسیم مائی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر نان و نفقہ کے
طور پر 50 کروڑ کا دعویٰ کر دیا ہے۔ اس کیس کی سماعت سول جج نذر عباس نے کی اور عدالت میں بتایا گیا کہ نسیم مائی کی بیس سے پہلے یوسف رضا گیلانی سے شادی ہوئی تھی اور وہ رخصتی کے بعد ان کے گھر میں رہیں، عدالت کو بتایا گیا کہ ان دونوں کے درمیان پچھلے پانچ سے علیحدگی ہے اور اسی وجہ سے نسیم مائی نے پانچ سال کے نان و نفقہ کے لیے عدالت سے رابطہ کیا ہے جو کہ 50 کروڑ روپے بنتے ہیں، نسیم مائی نے عدالت سے رابطہ کیا ہے کہ تاکہ عدالت اس کو نان و نفقہ کی رقم سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے دلوانے میں مدد کرے۔