پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

عدنان سمیع خان اپنی ڈیبیو فلم’ ’افغان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)وزن کم کرنے کے بعد گلوکارعدنان سمیع بہت جلد ایک فلم میں ڈیبیو بھی کرتے نظر آئیں گے‘ عدنان سمیع خان ان دنوں اپنی ڈیبیو فلم ’افغان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں عدنان سمیع خان نے اپنی بیٹی مدینہ کی پیدائش کے بعد سے زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات کی۔گلوکار نے کہا کہ ’شکر گزار

ہونا کافی چھوٹا لفظ ہے، کیوں کہ خدا نے مجھے میری زندگی دوبارہ شروع کرنے کے لیے نئے مواقع دیئے۔عدنان سمیع کی زندگی سب سے پہلے تب تبدیل ہونا شروع ہوئی، جب انہوں نے وزن کم کرنا شروع کیا۔اس حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ ’موٹاپے کے دوران ایک وقت ایسا آگیا تھا جب مجھے لگا کہ میں مرجاؤں گا، پھر میں نے اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنے کے لیے وزن کم کیا، جب میرے بابا کا انتقال ہوا، میں کافی ٹوٹ گیا تھا، لیکن مجھے سکون سے شادی شدہ زندگی گزارنے کے لیے ساتھی مل گیا۔کامیابی سے وزن کم کرنے کے بعد عدنان سمیع بہت جلد ایک فلم میں ڈیبیو بھی کرتے نظر آئیں گے، جبکہ ان کی بیٹی کی ہیدائش کے بعد وہ اپنی زندگی خوشی سے گزار رہے ہی۔خیال رہے کہ عدنان سمیع خان کے ہاں رواں سال بیٹی ’مدینہ‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔اپنی بیٹی کے حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ ’وہ میرے دل کی دھڑکن ہے، میں خدا کا بے حد شکر گزار ہوں، مجھے لگتا ہے میری بیٹی نے میری اور اہلیہ رویا کی بہترین خصوصیات لی ہیں۔عدنان سمیع نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی آزاد معاشرے میں پرورش چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں چاہتا ہوں میری بیٹی جب بڑی ہو تو اسے آزادی کا احساس ہو، اور ایسا تعلیم سے ہوگا، میں چاہتا ہوں وہ ہر معاملے پر اپنی رائے رکھتی ہو، اور غلط کیخلاف آواز اٹھائے۔خیال رہے کہ عدنان سمیع خان ان دنوں اپنی ڈیبیو فلم ’افغان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…