اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )میکسیکو سٹی اکثر والدین کو اپنے ننھے منے بچوں سے یہ شکایت ہوتی ہے کہ وہ اپنی شرارتوں سے انہیں آرام کرنے نہیں دیتے، لیکن اس میدان میں صرف انسانوں کے ہی نہیں بلکہ جانوروں کے بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ایک چڑیا گھرمیں رہنے والے اس ننھے ہاتھی کو ہی دیکھ لیجئے، جس نے اپنی ماں کو آرام کرتے دیکھا تو فوراً ہی اس کے پاس جا پہنچا اور تنگ کرنے لگ گیا۔ ننھے ہاتھی کو شاید اپنی ماں کے ساتھ کھیلنے کی ضد چڑھی ہوئی تھی، لیکن ماں کے کئی بار منع کرنے کے باوجود بھی ننھے ہاتھی کو چین نہ آیا اور وہ کبھی ہتھنی کے اوپر چڑھ جاتا تو کبھی سونڈ مار مار کر آرام میں خلل ڈالتا رہا۔