اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنوں کی تحصیل میر علی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز بنوں کی تحصیل میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ حملہ کیا اور درجن سے زائد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ۔سکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور طالبان پاکستان سے ہے اور شکل سے مرنے والے دہشت گرد ازبک باشندے لگتے ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2 درجن سے زائد دہشت گردوں نے کھجوری چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کا تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے اور کئی گھنٹے سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اوردیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی دہشت گرد کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔