بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

حوثیوں نے علی عبداللہ صالح کو کتنی گولیاں ماریں ،گھر سے نکلنے سے پہلے کس چیز کی یقین دہانی کرائی تھی،سب کچھ سامنے آگیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2017 |

صنعاء،نیویارک(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل پیپلز کانگریس کے ایک رہ نما علی البخیتی نے کہاہے کہ حوثیوں کے ایک ماہر نشانہ باز نے علی عبداللہ صالح کے سر میں گولی ماری ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق علی البخیتی نے کہاکہ اس جھڑپ میں جنرل پیپلز کانگریس کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل یاسر العودی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ علی صالح کے بیٹے خالد زخمی ہیں اور انھیں حوثیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔ طارق صالح اور

پیپلز کانگریس کے سیکریٹری جنرل عارف ذکا کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا ہے۔ وہ بھی سابق صدر کے ساتھ مارے گئے ہیں یا انھیں حوثیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔علاوہ ازیں یمن کی صورتحال کے پیش نظر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا،یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح کے قتل کے بعد ملک کی صورتحال مزید بگڑ گئی، اقوام متحدہ نے یمن کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے یمن میں جاری جھڑپوں کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہاکہ یمن کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، مسئلے کے پر امن حل کے لیے مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ یمن کی صورتحال کے پیش نظر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔علاوہ ازیں عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عبداللہ صالح کی ہلاکت کے بعد جنگجو بڑی تعداد میں صدر ہادی کی فورسز میں شامل ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ عبداللہ صالح کی ہلاکت کے بعد جنگجو بڑی تعداد میں صدر ہادی کی فورسز میں شامل ہو گئے ہیں اوریہ تعدادپانچ سو سے چھ سو کے درمیان بتائی جارہی ہے ۔بتایاگیا ہے کہ جنگجوئوں میں کئی اہم کمانڈربھی شامل ہیں اورانہوں نے

حکومت کو اپنے بھرپورتعاو کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم ابھی اس کی سرکاری سطح پرتصدیق ہونا باقی ہے،یمن کے صدر منصور ہادی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ صدرہادی نے عوام سے حوثی باغیوں کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صدر کے ترجمان کا کہناتھا کہ ہادی حکومت کی بحالی کے علاوہ یمن مسئلے کا کوئی حل نہیں۔دریں اثنا یمن میں سرکاری فوج کی قیادت نے سات بریگیڈز کو مارب صوبے سے صنعاء کی

جانب مارچ کے احکامات جاری کردیئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری فوج کی قیادت نے نہم کے محاذ پر موجود فورسز کو فوری احکامات دیے ہیں کہ وہ اپنی عسکری کارروائیوں میں اضافہ کر دیں اور ساتھ ہی درالحکومت صنعاء کی جانب موو شروع کر دیں ۔ان ہدایات کے ساتھ نہم کے محاذ پر عسکری کمک بھی بھیجی جا رہی ہے تا کہ صنعاء کی سمت خولان کا محاذ کھولا جا سکے۔اس سے قبل اتوار کے روز یمنی فوج کے

ایک بڑے عسکری کمانڈر نے صنعاء کے مشرق میں نہم کے محاذ پر جاری عسکری کارروائیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے سیونتھ ملٹری زون کے کمانڈر ناصر الذیبانی کا کہنا تھا کہ سرکاری فوج نے گزشتہ دو روز کے دوران نہم کے محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ یمنی فوج بلند حوصلے کے ساتھ لڑ رہی ہے جب کہ حوثی ملیشیا اجتماعی صورت میں اپنے ٹھکانوں سے فرار ہو رہی ہے۔دریں اثنا

العربیہ کے مطابق یمن کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے ساتھ بدعہدی کی اور انہیں غداری کےذریعے موت کے گھاٹ اتارا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی صالح کی گاڑی کا چاروں اطراف سے محاصرہ کرلیا گیا تھا۔ اس لیے ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ گاڑی سے اتارے جانے کے بعد باغیوں کوٹیلیفون پر ان کےقتل کا حکم ہوا جس کےبعد وہاں پر موجود باغیوں نے سابق

صدر کے سر اور جسم میں 35 گولیاں ماریں اور وہ موقع پردم توڑ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعاء میں قبائلی ثالثوں نے علی صالح کو اپنے رہائش گاہ سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا تھا اور انہیں تجویز دی تھی کہ وہ جنوبی صنعاء میں سنحان کے مقام پر اپنے گھر میں ٹھہرے رہیں۔ تاہم حوثیوں کی طرف سے انہیں تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا گیا تھا کہ سابق صدر اپنی رہائش گاہ سے باہر کسی دوسری جگہ جا سکتےہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…