اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف (آج) بدھ کو سعودی عرب کے اہم دورے پر جائینگے، وزیراعظم نواز شریف (آج)بدھ کو سعودی عرب کے اہم دورے پر جائیں گے جس میں وہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ صدر مملکت ممنون حسین (آج)بدھ کو ترکی کا دورہ کرینگے میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ممنون حسین دورے کے دوران ترکی کے صدر اور وزیراعظم سے دوطرفہ تعلقات اور خاص کر یمن کے موجودہ بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔